لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار ٹام کروز کے ہمشکل کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو حیران و پریشان کردیا۔
ٹک ٹاک ویڈیو میں ٹام کروز کو گالف کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ اداکار کا ٹک ٹاک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
دوسری جانب ٹک ٹاک ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سے اس قدر مشابہت رکھتا ہے کہ دیکھنے والا بھی دھوکا کھائے بغیر نہیں رہ سکتا، یہی وجہ ہے کہ صارفین کو ٹام کروز اور اُن کے ہمشکل کے درمیان فرق کرنے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Damn these #TomCruise Deepfakes are intense! No wonder they are trending. I can't tell the difference. pic.twitter.com/rJgctXiMWA
— Addz 80s (@Addz80s) March 3, 2021
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹام کروز کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی حیرت اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور میں اس میں اصلی اور جعلی کا فرق نہیں بتا سکتا۔‘
Deepfakes are genuinely one of the most worrying things to come out of 2020. Technology is fast improving and we need laws and legislation to keep up and even preempt it in order to prevent exploitation and that buzzword that is "fake news" #deepfake #tomcruise
— Yusuf Qureshi (@YhQ92) March 3, 2021
ایک اور مداح نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’جعلی ویڈیوز واقعی میں 2020 میں ہونے والی پریشان کن چیزوں میں سے ایک ہے۔‘