پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیش کش کر دی۔
پی سی بی نےپی ایس ایل کےتمام شرکاکی صحت اور حفاظت کےپیش نظرفیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ویکسین جمعرات کولگائی جائےگی۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس اختیار ہو گا کہ کورونا ویکسین لگوانا چاہتے ہیں یا نہیں۔
پی سی بی گزشتہ کچھ عرصے سےحکومت کےعہدیداران سے رابطے میں تھا۔ عہدیداران کوقومی ٹیم کی عالمی مصروفیات اور پی ایس ایل کی اہمیت سےآگاہ کیا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کوبہت سنجیدگی سےلیتاہے اپنی ڈیوٹی آف کیئرپالیسی کےتحت ویکسین کا ایک حصہ حاصل کیا ہے۔
وسیم خان نے کہا کہ ویکسین لیگ کےبائیوسیکیورببل میں موجود افرادکولگانےکی پیشکش کی ہے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئےکورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار نہیں دیا، ویکسین حکومتی پروٹوکولز کے مطابق کوالیفائیڈ ہیلتھ ورکرز سےلگائی جائے گی۔