کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز میں مزید اضافہ ہوگیا، لٹیرے دن دہاڑے وارداتیں کرنے لگے، شہری خوف کا شکار جبکہ پولیس لاچار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر لٹیرے راج کرنے لگے، اسٹریٹ کرمنلز شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں، سنسان سڑک ہی نہیں مصروف شاہراہوں پر بھی لوگوں کو سر عام لوٹا جانے لگا۔
حسین آباد ابراہیم اسپورٹس کمپلیکس کے قریب تین ڈاکو شہری سے ایک لاکھ 50 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔
- Advertisement -
ڈاکووٗں نے چلتی موٹر سائیکل روک کر شہری کو لوٹا، واردات کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔
فوٹیج میں بیک اپ پر موجود تیسرے ملزم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، لٹنے والا شہری مسلسل مزاحمت کرتا نظر آرہا ہے اور سڑک پر آنے جانے والے شہری تماشہ دیکھ کر گزرتے رہے۔