تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جس میں سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سینیٹ الیکشن میں ہار کے بعد  پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور حکومتی اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے ، مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے ، جس میں عمران خان سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے  خطاب کریں گے جبکہ صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ کیلئے پی ٹی آئی کےامیدوار ہوں گے ، ہفتے کو دوپہر سوا 12 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہو گا ، اجلاس میں ایوان وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرے گا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -