اشتہار

’’نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی لیگ ملتوی ہونے پر افسردہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے دوران کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اس حوالے سے کھلاڑیوں، ماہرین اور شائقین کرکٹ کا ردعمل بھی سامنے آرہا ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’نظر لگ گئی کسی کی ہماری پی ایس ایل کو۔‘

فاسٹ بولر نے اپنے ٹویٹ میں آنکھوں سے آنسو نکلنے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 میں 34 میچز ہونے تھے تاہم 14 میچز کے بعد لیگ کو کرونا کیسز کے باعث غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں