ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ، صادق سنجرانی کے سیاسی رابطے تیز

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین سینیٹ کی دوڑ‎ ‎‏ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے سیاسی رابطے تیز کر دیے۔

حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے اتحادیوں اور حامیان سے ٹیلی فونک اور براہ راست رابطوں کا ‏سلسلہ دراز کر دی اہے۔ ‏

صادق سنجرانی کی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر کبیر محمدشاہی سےملاقات جس میں ‏سینیٹرکامل علی آغا، مرزامحمدآفریدی، سجاد طوری سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

صادق سنجرانی نےنیشنل پارٹی سےحمایت مانگ لی جس پر نیشنل پارٹی نےپارٹی قیادت سے ‏مشاورت کیلئےوقت مانگ لیا۔ نیشنل پارٹی کےسینیٹ میں 2نشستیں ہیں۔

صادق سنجرانی نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماخالدمقبول سےرابطہ کیا اور بطور امیدوار چیئرمین ‏سینیٹ حمایت مانگ لی۔ خالدمقبول صدیقی نےبطوراتحادی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کردیا جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی نے صادق سنجرانی کی بطورچیئرمین سینیٹ امیدوار کی حمایت کردی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں