اشتہار

عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عماد وسیم نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے انہیں ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازا ہے۔

عماد وسیم نے لکھا کہ ’ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سیدہ عنایا عماد رکھا ہے۔‘

- Advertisement -

قومی کرکٹر کو بیٹی کی پیدائش پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے عماد وسیم کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو میرے بھائی۔‘

شرجیل خان نے بھی انہیں بیٹی کی پیدائش کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’ماشا اللہ بہت بہت مبارک ہو، اللہ کی رحمت۔‘

سرفراز احمد نے بھی عماد کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشا اللہ بہت بہت مبارک ہو، میڈی۔‘

واضح رہے کہ قومی کرکٹر عماد وسیم اگست 2019 میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھیں جس میں دلہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں