تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

چین دولت مند ممالک میں بھی سب سے آگے نکل گیا

بیجنگ: چین ایک ہزار سے زائد ارب پتی افراد والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

عالمی میگزین ’ہورن‘ کی نئی فہرست کے مطابق چین میں 1058 افراد کی دولت ایک ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے جس کے باعث چین ایک ہزار سے زائد ارب پتی شہریوں والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے باوجود چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، چین نے ارب پتی افراد کے مقابلے میں امریکا، بھارت اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

چین میں ایک سال کے دوران ارب پتی افراد کی تعداد میں 259 اضافہ ہوا، ارب پتی افراد کی دولت میں 3500 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی سطح پر اس سال کی فہرست میں 412 نئے ارب پتی شامل ہوئے ہیں، جس کے بعد دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی کی کل تعداد تین ہزار 22 تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس کرونا وبا سے متاثر ہونے کے باوجود بھی چینی تاجروں نے ہورن فہرست میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

چینی کمپنی ’نونگ فو سپرنگ‘ کے بانی ژونگ شانشن ذاتی مالیت میں 550 ارب یوآن (84.96 ارب ڈالر) کے ساتھ دنیا کے دس سب سے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں جگہ بنانے والے پہلے چینی کاروباری شخصیت بن گئے ہیں۔

ٹین سینٹ‘ کے سی ای او ما ہوٹینگ چین کے دولت مند ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، جن کی ذاتی دولت 70 فیصد اضافے کے ساتھ 480 ارب یوآن ہو چکی ہے۔

اسی طرح ’پنڈوڈو‘ کے بانی ہوانگ ژینگ، علی بابا کے مالک جیک ما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 450 ارب یوآن کے ساتھ چین کے دولت مند ترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -