ریاض : سعودی حکومت نے غیرملکی کارکنان کے اقامے جاری کرنے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیلئے خادمہ کا اقامہ ہونا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خدمات کی فراہمی والے غیرملکی کارکنوں کے اقامے سے متعلق محکمہ پاسپورٹ نے عوامی سوالات کے جوابات دے دیئے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ایک شہری نے سوال کیا ہے کہ اگر اقامہ جاری ہونے سے پہلے خادمہ فرار ہوجائے تو اس کا ہروب ابشر کے ذریعہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟۔
- Advertisement -
محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں ابشر کے ذریعے ہروب کی رپورٹ کا اندراج ممکن نہیں کیونکہ رپورٹ کے اندراج کے لیے خادمہ کا اقامہ ہونا ضروری ہے۔
شہری کو بتایا گیا ہے کہ ایسی صورت میں ہروب کا اندراج محکمہ پاسپورٹ کے دفتر سے رجوع کرکے ہوگا۔