اشتہار

’دل دل پاکستان‘ ترک اداکار کو بھی بھاگیا، عمران عباس اور ترک اداکار کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : پاکستانی اداکار عمران عباس کا ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے اداکار جلال آل کیساتھ گایا گیا نغمہ ’دل دل پاکستان‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

مشہور پاکستانی اداکار عمران عباس نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا ہے اور اس دوران انہوں نے معروف ترک ڈرامے ’ارظغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن الپ کا کردار نبھانے والے جلال آل سے ملاقات کی۔

دونوں بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکاروں کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں لیکن سب سے زیادہ وائرل دونوں اداکاروں کی ویڈیو ہورہی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں عمران عباس ترک اداکار کے ساتھ جنید جمشید کا زباں زد عام ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گاتے نظر آرہے ہیں جبکہ جلال آل بھی ’دل دل پاکستان، جان جان ترکی‘ گاتے نظر آرہے ہیں۔

عمران عباس نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاوٗنٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن دیا کہ ’دعا ہے کہ ترکی اور پاکستان کا یہ بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by (@imranabbas.official)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں