اشتہار

دیوقامت پراسرار آبی مخلوق منظر عام پر آگئی، خوفناک تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کارڈف: جنوبی مغربی برطانیہ میں واقع ملک ویلز کے ساحل سمندر پر دیوقامت پراسرار آبی مخلوق مردہ حالت میں پائی گئی ماہرین تاحال اس کی شناخت نہ کرسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویلز میں ساحل پر 23 فٹ لمبا آبی جاندار مردہ حالت میں پڑا ملا، ابتدائی طور پر اسے وہیل مچھلی سمجھا گیا لیکن بعد میں سائنس دانوں نے نفی کردی اور اب پراسرار شے کی جانچ کی جارہی ہے، اس مخلوق کے نمونے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

Mysterious 23-Foot Sea Creature Washes Ashore In Wales

- Advertisement -

پانی میں بہہ کر آئی یہ مردہ پراسرار مخلوق بورڈ ہیون نامی سمندر کے کنارے پر پڑی تھی۔

ماہرین آبی جانور کی باقیات سے اس کی شناخت نہیں کرسکے ہیں اسی لیے اب نمونوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ متعلقہ ادارے نے پراسرار جاندار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

البتہ بعض سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ باسکنگ نامی شارک مچھلی ہے تاہم ٹیسٹ کے بعد حتمی رپورٹ آنے پر ہی آبی مخلوق سے متعلق حقیقت سامنے آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں