اشتہار

مریم نواز ویڈیوز کی دھمکیاں‌ دے کر بلیک میل کرتی ہیں، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز ویڈیوز کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتی ہیں۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز کی ڈھٹائی دیکھیں کہ وہ اداروں پر تنقید جیسے موضوع پر بھاشن دے رہی ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ‘کیلبری کوئین (مریم نواز) دن رات ویڈیوز کی دھمکیاں دےکربلیک میل کرتی ہیں، آج وہ ہی اداروں کی خودمختاری کے حوالے سے لیکچر دے رہی ہیں‘۔

- Advertisement -

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’پوری دنیا نے سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خریدوفروخت کی ویڈیوز دیکھیں، عوام کوسمجھ آچکی کہ ہارس ٹریڈنگ کیسےکی جاتی ہے‘۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات : الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم اور وزراء کے بیانات پر ردِعمل

معاونِ خصوصی نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو کرپٹ اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ہارس ٹریڈنگ کرنے اور خرید و فروخت روکنے کی مخالفت کی کیونکہ ’کیلبری کوئین‘ اور ’پرچی چیئرمین‘ کو آئین کی بالادستی اور انتخابات میں شفافیت سے کوئی غرض نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’ان کے بڑوں نے بھی ہمیشہ خریداری کے ذریعے حکومتیں بنائیں،مولانا، زرداری کےسامنے منت کرنے والی مریم کی سیاسی اہمیت زیرو ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں