جمعہ, مئی 2, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر کیلیے نادرا کی نئی سہولت، معاہدہ طے

اشتہار

حیرت انگیز

لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد کشمیر اور نادرا کے درمیان پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کی ‏کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کی لیے معاہدہ پردستخط طے پا گیا۔

اس حوالے سے تقریب جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم ‏آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور چئیرمین نادرا بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد لطیف خان نے ‏شرکت کی۔ ‏

حکومت آزادکشمیر کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان جبکہ نادرا کی جانب ‏ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب میں وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر، نادرا اور لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے علاوہ ‏منسٹری آف پلاننگ اسلام آباد, محکمہ اموردینہ آزادکشمیر کے افسران نے بھی شرکت کی. ‏

اس معاہدہ کے تحت آزاد کشمیر کے شہریوں کو باقی صوبوں کے شہریوں کی طرح پیدائش، ‏اموات، نکاح اور طلاق کو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری ہو گا۔ ‏

یہ دستاویزات شناختی کارڈ , پاسپورٹ, ب فارم, ڈرائیونگ لائنسس اور دیگر دستاویزات کے حصول ‏میں آسانی پیدا کریں گے۔

اس کے علاوہ شہریوں کے مکمل کوائف حکومت کو درست قانون سازی میں بھی مدد دیں گے. ‏نادرا کے ساتھ معاہدہ کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کے اجراء کا ‏دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو گا.‏

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن ‏کا عمل خوش آئند ہے، تاریخ پیدائش کے بروقت اندراج سے بہت ساری خرابیوں کو دور کرنے میں ‏مدد ملے گی۔ ‏

چئیرمین نادرا خالد لطیف نے کہا کہ آزادکشمیر میں ابھی تک 37000 بچوں کی رجسٹریشن ہو چکی ‏ہے 3 سال میں 3 لاکھ بچوں کو رجسٹر کیا جائے گا، کشمیر بھر کی 182 یونین کونسل میں ‏کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفیکیٹ کا اجراء یقینی بنائیں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں