جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم کو کتنے ووٹ ملیں گے؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 179ممبران وزیراعظم عمران خان کو ‏اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ کبھی کسی وزیراعظم نے ایسا ‏اخلاقیات سے بھرا فیصلہ نہیں کیا وزیراعظم عمران خان دلیرشخص ہیں اوردلیرانہ فیصلہ کیاہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کواپنانعرہ تبدیل کرکےنوٹ کوعزت دوکردیناچاہیے سینیٹ ‏الیکشن میں اپوزیشن نےپانی کی طرح پیسہ بہایا میں توکہتاہوں ایسےہی الیکشن کرانےہیں توبڈنگ ‏کرالیاکریں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ جی ڈی اےکےتمام ممبران اجلاس میں موجود تھے، وزیراعظم نےبھی خطاب ‏میں اپنے اتحادیوں کا شکریہ اداکیا جب بھی ضرورت پڑی اتحادیوں نےآگےبڑھ کر کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں3،4لوگ شامل نہیں ہوئے، علی زیدی لاہورمیں تھے اس ‏لیےاجلاس میں نہیں آسکے جب کہ 2 ق لیگ کےممبران تھےجوکل اسمبلی میں آئیں گے، عامرلیاقت ‏بھی اجلاس میں شامل نہیں ہو سکے کل آجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں