تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

"کچھ لوگوں نے میرا اور رضوان کا مقابلہ بنادیا ہے”

کراچی: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرا اور رضوان کا مقابلہ بنادیا ہے، مجھے رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد آج نیا ناظم آباد پہنچے،جہاں انہوں نے آم کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ رضوان با صلاحیت کھلاڑی ہے، کچھ لوگوں نےبلاوجہ میرا اوررضوان کا مقابلہ بنادیا ہے مجھے رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے بھی پی ایس ایل سیزن 6 کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کروناکےباعث کرکٹ بورڈ نےمجبوری میں پی ایس ایل ملتوی کیا۔سرفراز احمد

سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کرس گیل کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہواتو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت کا سلسلہ جاری رکھےگی۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی کامیابی، ملتان سطانز کو شکست

واضح رہے کہ چار مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو اس وقت ملتوی کیا گیا جب ایونٹ میں شامل سات کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پی سی بی حکام کے مطابق سیزن کے بقیہ میچز ستمبر میں کرائے جاسکتے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ میچز کھیل کر صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں وہ اس وقت آخری نمبر پر موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -