تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ٹویٹر صارفین کی بڑی مشکل حل ہونے کے قریب، کمپنی نے بھی تصدیق کردی

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی خاتون صحافی نے چند روز قبل ایک ٹویٹ شیئر کر کے بتایا تھا کہ ٹویٹر انتظامیہ نے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کو آزمائش کے بعد جلد متعارف کرایا جائے گا۔

ٹویٹر کی جانب سے صارفین کے لیے ’انڈو ٹویٹ‘ کے فیچر پر کام شروع کیا گیا ہے۔

فیچر کیا ہے؟

صارف کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنا ٹویٹ پوسٹ ہونے سے قبل روک کر اس میں ترمیم کرلے مگر اس کے لیے چند سیکنڈز کا وقت دیا جائے گا۔

ٹویٹ کرنے کے بعد صارف کے سامنے ایک بٹن ظاہر ہوگا جس پر کلک کرنے کے بعد پوسٹنگ رک جائے گی اور صارف اپنے ویٹ کو تبدیل کرسکے گا۔

مزید پڑھیں: کرونا ویکسین کی مخالفت، ٹویٹر کا بڑا قدم

یہ بھی پڑھیں: اکاؤنٹ ویریفکیشن سروس کے حوالے سے ٹویٹر کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ اس وقت اگر صارف ٹویٹر پر کوئی ٹویٹ کرتا ہے کہ ’ٹویٹ بٹن‘ پر کلک کرنے کے بعد اُسے مہلت نہیں ملتی، غلطی کی صورت میں اُسے ڈیلیٹ کرنے کے بعد دوبارہ ٹویٹ کرنا پڑتا ہے۔

اس فیچر کے بعد جب صارف بٹن پر کلک کر دے گا تو اُس کا یہ ٹویٹ پبلش ہونے کے بجائے ڈرافٹ میں چلا جائے گا جس کو اپنی مرضی سے تبدیل کر کے دوبارہ ٹویٹ کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب ٹویٹر کے ترجمان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی یہ فیچر تیاری اور  آزمائشی مراحل میں ہے، جیسے ہی کام مکمل ہوجائے گا، یہ سہولت تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔

Comments

- Advertisement -