تازہ ترین

اکاؤنٹ ویریفکیشن سروس کے حوالے سے ٹویٹر کا بڑا اعلان

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے اکاؤنٹس ویریفائی کرنے کی سروس بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ٹویٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عوامی رائے کو مدنظر رکھنے کے بعد آئندہ برس یعنی 2021 میں اکاؤنٹ ویریفکیشن کا سسٹم بحال ہوجائے گا جس کے بعد صارفین درخواستیں دے سکتے ہیں۔

ٹویٹر کی جانب سے شائع کیے جانے والے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ سسٹم بحال ہونے کے بعد 6 کیٹگریز کے اکاؤنٹس کو  بحال کیا جائے گا جن میں حکومتی عہدیداران، کمپنیاں، برانڈز، غیر منافع بخش ادارے (فلاحی تنظیمیں ، ادارے)، نیوز، انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس اور سماجی اداروں سے وابستہ شخصیات سمیت دیگر بااثر صارفین کو بلیو ٹک دیا جائے گا۔

بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 6 کیٹگریز کو ترجیح دی جائے گی، وقت کے ساتھ ساتھ سسٹم کو مزید توسیع بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر کا اکاؤنٹ ویریفائی سہولت فی الوقت بند کرنے کا اعلان

ٹویٹر نے ویریفائی سسٹم کو بحال کرنے کے حوالے سے نئی پالیسی کا مسودہ شیئر کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سروس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار بھی کریں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ صارفین ہی اکاؤنٹ ویریفائی کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں جنہوں نے ماضی میں کبھی درخواست نہیں دی اور پروفائل کو مکمل رکھا ہوا ہے۔ یعنی اپنی شناختی تصویر وغیرہ بھی آئی ڈی پر آویزاں کی ہوئی ہو۔

صحافیوں اور فری لانس کام کرنے والوں کے لیے شرائط

علاوہ ازیں ذرائع ابلاغ سے وابستہ اداروں اور ملازمین کو بھی اکاؤنٹ ویریفائی کروانے کے لیے شرائط پر اترنا ہوگا جبکہ فری لانس کام کرنے والوں کے لیے بھی چند شرائط مختص کی گئیں ہیں۔

صحافتی اداروں کو آزادی صحافت کے اصولوں پر عمل لازمی کرنا ہوگا جبکہ فری لانس اور اداروں سے وابستہ صحافیوں کو  کسی اچھے اور بڑے ادارے میں 6 ماہ کے دوران کم از کم تین شائع ہونے والے مضامین کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -