کیلی فورنیا: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کہا ہے کہ کسی بھی صارف کے اکاؤنٹ ویریفائی ہونے کا مقصد اُس کی شناخت کی توثیق ہے، ہم نئے اکاؤنٹ کو ویریفائی کرنے کی الجھن کو ختم کردیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ ’ویریفائی اکاؤنٹ کا مقصد شناخت اور توثیق ہے تاہم اس اکاؤنٹ کو ایسا تعبیر کیا جاتا ہے جیسے اس کی ٹویٹر کی نظر میں کوئی خاص اہمیت ہو‘۔
ٹویٹر کا کہنا ہے کہ ویریفائی اکاؤنٹ کی اپنی اہمیت ضرور ہے مگر عام صارف کے مقابلے میں اس اکاؤنٹ کو کوئی فوقیت حاصل نہیں لہذا ہم اکاؤنٹ ویریفائی کرنے کی اس الجھن کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس ضمن میں آنے والی تمام نئی درخواستوں پر کام روک دیا ہے‘۔
Verification was meant to authenticate identity & voice but it is interpreted as an endorsement or an indicator of importance. We recognize that we have created this confusion and need to resolve it. We have paused all general verifications while we work and will report back soon
— Twitter Support (@TwitterSupport) November 9, 2017
یاد رہے کہ ٹویٹر کا شمار سماجی رابطے کی دوسری بڑی ویب سائٹ میں ہوتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
حال ہی میں انتظامیہ نے اپنی سروس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اب صارفین 140 حروف کے بجائے 280 الفاظ کے ٹویٹ کرسکتے ہیں۔ ٹویٹر کے 140 الفاظ کو منفرد اعزاز حاصل تھا کیونکہ کوئی بھی صارف کم الفاظ میں اپنی بات سمجھانے کی کوشش کرتا تھا۔
پڑھیں: ٹوئٹر کا ٹوئٹ میں حروف کی تعداد بڑھانے کا اعلان
ٹویٹر کی جانب سے اس تبدیلی پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا کچھ صارفین نے اس کو مثبت تبدیلی جبکہ بعض نے اس کو اضافی قرار دیا تھا ساتھ ہی کچھ صارفین نے ٹویٹ ایڈیٹ کی سروس کا مطالبہ بھی کیا تھا۔