تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ای پاسپورٹ کا اجرا کب تک ہوگا؟ اہم خبر

کراچی: محفوظ سیکیورٹی فیچرز پر مبنی ای پاسپورٹ کا ممکنہ اجرا تاخیر کے ساتھ مئی میں ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ای پاسپورٹ کے اجرا کے مقررہ وقت میں تاخیر کے بعد اب امکان پیدا ہو گیا ہے کہ یہ مئی کے پہلے ہفتے میں جاری ہو جائے گا۔

مائیکرو چپ کارڈ کے حامل اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔

اس کے محفوظ سیکیورٹی فیچرز میں متعدد چیزیں شامل ہیں، ای پاسپورٹ کے مرکزی صفحے پر پاسپورٹ ہولڈر کی ایک کی بجائے 2 تصاویر ہوں گی، پاسپورٹ کا مرکزی صفحہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈاٹ پر مشتمل ہوگا، اور نئے پاسپورٹ میں جعل سازی اور مرکزی صفحے کی تبدیلی ناممکن بنائی گئی ہے۔

بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب ایک بار التوا کا شکار

ای پاسپورٹ سے ایئر پورٹ پر دستاویزی سفری کارروائی انتہائی مختصر وقت میں مکمل ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کم وقت میں بورڈنگ کارڈ، امیگریشن کی تکمیل سے طیارے تک تیز تر رسائی ممکن ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ای پاسپورٹ کا اجرا مقررہ وقت سے تاخیر کے ساتھ ممکنہ طور پر مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، دراصل ای پاسپورٹ کے لیے درکار ای گیٹس اور متعلقہ سسٹم کی تنصیب بھی تا حال نہیں ہو سکی ہے، ای پاسپورٹ ملک کے بڑے ایئر پورٹس پر نصب ای گیٹس کے ذریعے استعمال ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں