تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شیخوپورہ کے یتیم بھائیوں کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل، ہر آنکھ اشکبار

شیخوپورہ: باپ کا سایہ نہ ماں کی ممتا، یتیم بچوں کا سہارا کون بنےگا؟، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے چار یتیم بھائیوں کی دل سوز ویڈیو نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین دن بھر خوشی وغمی کے امتزاج کے ساتھ ویڈیوز سے محظوظ ہوتے رہتے ہیں، مگر کچھ ویڈیو ان پر سکتہ طاری کردیتا ہے، ایسا ہی گذشتہ روز ہوا، جہاں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے چار یتیم بھائیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

کسی دردمند شخص نے بچوں کا احوال ریکارڈ کیا اور دنیا کے سامنے رکھ دیا، جس نے ویڈیو دیکھی اس کا دل پسیج گیا اور آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہوگئے۔

چار بچوں میں سب سے بڑے بچے عثمان نے اپنی آپ بیتی خود سنائی، دل سوز ویڈیو میں عثمان نامی بچہ کہتا ہے کہ وہ نویں جماعت کا طالب علم ہے، اپنے بھائیوں کے لئے کھانا خود پکاتا ہوں ، اگر گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تو فلاحی دستر سے کھانا لے آتا ہوں اور سارے بھائی مل کر کھالیتے ہیں۔

ویڈیو میں درد مند شخص عثمان سے سوال کرتا ہے کہ آج صبح سے کدھر گئے تھے؟ جس پر معصوم بچے نے جواب دیا کہ کام کی تلاش کے لئے گیا تھا، ویڈیو بنانے والے شخص نے سوال کیا کہ کام ملا؟ تو بچے نے نہایت معصومی سے جواب دیا کہ کام والے کہتے ہیں کہ میں اٹھارہ سال کا نہیں ہوں، اس لئے کوئی روزگار نہیں دیتا۔

ویڈیو میں عثمان نامی بچے کہا کہ کوشش کررہاہوں کہیں کام مل جائے ، کام ڈھونڈے کی ہمت کررہا ہوں۔

یتیم بچوں کی ویڈیو کے بارے میں ابھی تک مصدقہ اطلاعات نہیں ملی ہے، ویڈیو کہاں کی ہیں، کس نے بنائی؟، ان تمام سوالات کا جواب ڈھونڈنے کے لئے آے آر وائی نیوز نے بیڑا اٹھالیا ہے، اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز نے واٹس ایپ نمبر جاری کیا ہے اور پیغام دیا ہے کہ ان بچوں سے متعلق مصدقہ معلومات 03202796397 پر اطلاع دیں۔

Comments

- Advertisement -