تازہ ترین

مچھلی کے پیٹ سے کیا نکلا؟ دیکھنے والے حیران

واشنگٹن : مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والے زندہ کچھوے کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردیا۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے والی کہاوت تو سب سے سن رکھی ہے لیکن آج دنیا نے ایک مرتبہ اس کہاوت کا عملی نمونہ مچھلی کے پیٹ سے زندہ کچھوے کو نکلتے دیکھ لیا۔

جی ہاں! امریکا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والے زندہ کچھوے کی تصویر امریکی ادارے فش اینڈ وائلڈ لائف انسٹیٹیوٹ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

ایف ڈبلیو سی نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیا کہ ہم مچھلیوں پر تحقیق کررہے تھے کہ ایک مچھلی کے پیٹ میں ہمیں کچھ ہلچل محسوس ہوئی جس پر ہمیں تشویش ہوئی اور ہم نے مچھلی کا پیٹ چاک کردیا۔

مچھلی کا پیٹ کاٹا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے اندر سے زندہ کچھوہ نکل آیا، جسے محقیقین نے پانی کے قریب چھوڑا تو وہ کچھ سانسسیں لینے کے بعد پانی میں غائب ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -