اشتہار

مچھلی بازار سے پلاسٹک میں لپٹی لڑکی کی لاش برآمد، علاقہ خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نیویارک کی پرانی مچھلی مارکیٹ سے بے گھر دوشیزہ کی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری نیویارک میں واقع پرانی مچھلی مارکیٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

نوجوان لڑکی کی لاش پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھی جسے اس کے دوستوں نے دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔

- Advertisement -

لڑکی کے جسم پر تشدد یا کسی قسم کے نشانات نہیں ہیں، پولیس نے دوشیزہ کی موت کی وجوہات جاننے کےلیے لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی موت کم از کم ایک ہفتہ قبل ہوئی اور لاش آج برآمد ہوئی ہے، جس پر دوشیزہ کے دوستوں نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ لڑکی کو ایک ہفتہ قبل گودام کی جانب لے جایا گیا تھا تاہم پولیس نے ابھی دوستوں کی بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے لیکن ابھی تک سیکیورٹی اہلکاروں نے لڑکی کے دوست کو شامل تفتیش نہیں کیا ہے۔

مقامی رہائیشوں کا کہنا ہے کہ مچھلی مارکیٹ کی پرانی بلڈنگ کا کنٹرول کئی برس سے بے گھر افراد نے سنبھالا ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ مچھلی بازار بہت قدیمی ہے اور بیسویں صدی میں یہ مارکیٹ سالانہ 125 ملین پاوٗنڈ کی مچھلی فروخت کرتی تھی تاہم بعد ازاں اس بلڈنگ کو بند کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں