اشتہار

خداداد خان، برصغیر کا وہ پہلا سپاہی جسے وکٹوریہ کراس سے نوازا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

صوبیدار خداداد خان برصغیر کے پہلے سپاہی تھے جنھیں وکٹوریہ کراس سے نوازا گیا جو برطانیہ کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ہے۔ وہ 8 مارچ1971ء کو وفات پاگئے تھے۔

وکٹوریہ کراس کے اجرا کا اعلان 1857ء میں کیا گیا تھا۔ 1911ء میں دربارِ دہلی کے موقع پر شاہِ برطانیہ جارج پنجم نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کا کوئی فرد قابلِ رشک کارنامہ انجام دے گا تو وہ بھی برطانویوں کی طرح وکٹوریہ کراس کا حق دار ہو گا۔

صوبیدار خداداد خان پہلی عالمی جنگ کے دوران برصغیر پاک و ہند کے بہت سے سپاہیوں کی طرح یورپ کے مختلف محاذوں پر عسکری خدمات انجام دینے کی غرض سے بھیجے گئے تھے، ان کا تعلق اس وقت کے موضع ڈھب تحصیل چکوال ضلع جہلم سے تھا۔ وہ بلوچ رجمنٹ کے سپاہی تھے اور انھیں بھی سمندر کے راستے فرانس جانے کا حکم ملا تھا۔ 24 اگست 1914ء کو وہ سمندر کے راستے کراچی سے روانہ ہوئے تھے اور ہولی بیک کے محاذِ جنگ پر سپاہی کی حیثیت سے تعینات ہوئے۔

- Advertisement -

وہاں ایک معرکے میں‌ دشمن کی جانب سے بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانے کے باوجود برطانیہ کی جانب سے لڑنے والے خداداد خان نے اپنی پوزیشن نہ چھوڑی اور دشمن کو سخت جواب دیا اور ان کے اسی کارنامے کا اعتراف کرتے ہوئے حکومتِ برطانیہ نے 31 اکتوبر 1914ء کو انھیں وکٹوریہ کراس سے نوازا۔ اس اعزاز کے بعد سپاہی خداداد خان کو صوبیدار بنا دیا گیا تھا۔ ان کی تدفین ضلع منڈی بہاءُ الدین کے گائوں میں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں