تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

’’انکم ٹیکس کے چھاپے سے خوفزدہ نہیں‘‘

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کے چھاپے سے خوفزدہ نہیں ہوں، سمجھ نہیں آرہی کہ میرے گھر پر چھاپہ کیوں مارا گیا۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ تاپسی پنو نے کہا کہ اگر میں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو پھر مجھے سزا ملے گی، واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انکم ٹیکس نے اداکارہ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران سے مکمل تعاون کیا اور ان کے تمام سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر کچھ غلط کیا ہوگا تو وہ سامنے آجائے گا، ایسا نہیں ہے کہ میں کسی غلط کام کو چھپانے کے لیے جھوٹ بول رہی ہوں، اب اگر اس کے باوجود بھی انہیں کچھ مل جائے جو کہ غلط ہو تو مجھے خود کو سزا ملنے پر خوشی ہوگی کیونکہ یہ ملک کا قانون ہے۔

تاپسی پنو نے کہا کہ اگر آپ کسی ملک کے شہری ہوتے ہیں تو پھر آپ کو اس کے قانون پر عمل کرنا ہوتا ہے اور یہ کوئی غلط نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو اور فلم ساز انوراگ کیشپ کے گھر اور دفاتر پر انکم ٹیکس نے تین مارچ کو چھاپہ مارا تھا تاہم کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے گھروں پر چھاپہ اس لیے مارا گیا کہ یہ دونوں حکومت پر کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -