تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع کی معاشی ترقی کیلئے بڑا پیکج ‏

خیبرپختونخوا حکومت نےضم اضلاع کیلئے 68 ارب 16 کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

دستاویزات کے مطابق معاشی ترقیاتی پلان میں تقریباً 7 شعبوں کے 84 منصوبے شامل ہیں، 46 ‏منصوبے 3سالہ جبکہ 35منصوبے3سال سے زائد عرصے پر محیط ہوں گے۔

زراعت کیلئےساڑھے 14 ارب روپے ،سیاحت کیلئے8 ارب روپےمختص ہیں۔ چھوٹے، درمیانے درجے ‏کےکاروبار کیلئےساڑھے 7 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں۔

معدنیات کے لئے 4 ارب 43 کروڑ روپے اور زراعت کیلئے 4 ارب 19 کروڑ ،جنگلات کیلئے 1 ارب ‏روپے رکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب توانائی کے شعبے میں خیبر پختونخوا حکومت کی ایک اور اہم کامیابی سامنے آئی ‏ہے۔

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئےکنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور ‏اگلے ماہ کے وسط تک منصوبے پرعملی کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

تقریب میں چینی تعمیراتی کمپنی اور پیڈو کے درمیان کنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے۔ ‏وزیراعلیٰ کےپی محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 300میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور ‏پراجیکٹ 85ارب لاگت سے مکمل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -