اشتہار

تمام انتظامات مکمل لیکن بارات نہیں آئی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد : بھارتی معاشرے کی سفاکیت نے ایک اور لڑکی کے خوابوں کو ریزہ ریزہ کردیا، تمام انتطامات مکمل ہونے کے باوجود لالچی دولہا بارات لے کر نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں معاشرتی برائی کا ایسا واقعہ پیش آیا جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

حیدرآباد کے علاقے ضیا گوڑہ کے رہائشی عظمت نامی لڑکے کی شادی پہاڑی شریف کی ایک لڑکی سے طے ہوئی تھی لیکن عظمت بارات لے کر لڑکی کے گھر نہ پہنچا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب گزشتہ رات رکھی گئی تھی لیکن رات دو بجے تک بارات شادی ہال نہیں پہنچی۔

لڑکی والوں نے جب اس کی وجہ معلوم کی تو انکشاف ہوا کہ جہیز کے مطالبات پورے نہ ہونے پر لڑکے والے بارات لے کر نہیں پہنچے۔

جس پر دُلہن کے اہلخانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دُلہن کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔ دلہے کے گھر والوں نے زیادہ جہیز دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مطالبہ پورا نہ ہونے پر وہ بارات لے کر شادی ہال نہیں پہنچے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں جہیز کی لعنت نے ایک نوجوان لڑکی عائشہ کو خود کشی کرنے پر مجبور کردیا تھا، عائشہ کو اس کا شوہر جہیز کم لانے پر ذہنی اذیت کا نشانہ بناتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں