جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کے ڈی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری کے لیے چھاپے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف ایک ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کے ڈی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ کی ہدایت پر تپے دار علی نواز نے سچل تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی، ایف آئی آر میں کے ڈی اے افسران پر سرکاری اراضی جعلی دستاویزات پر الاٹ کرنے اور اس پر تعمیرات کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر درج مقدمے میں نامزد سرکاری افسران کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے۔

اس مقدمے میں گریڈ 18 کے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ظہور مری بھی نامزد کیے گئے ہیں، جب کہ مقدمے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سخاوت شاہ اور رحمت شاہ کو قبضہ مافیا کے سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں