اشتہار

فعال کرونا کیسز میں کمی، 24 گھنٹے میں مزید 1786 نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کرونا وائرس کی یلغار پاکستان پر جاری ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 43 کرونا مریض دم توڑ گئے۔

مہلک وبا کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1786 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 239 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 699 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4 فیصد سے زائد بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 43 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 216 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 39 ہزار 425 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,318,038 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 664 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں