اشتہار

سعودی وژن 2030: صارفین کیلئے نئے بینکنگ نظام کے فوائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں بینکوں کے ذریعے رقم کی آسان منتقلی کے لیے رواں ماہ نیا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کی بہترین سہولتوں سے صارفین مستفید ہورہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی مرکزی بینک نے نیا سسٹم ‘فوری ادائیگی’ فعال کردیا ہے جس کے تحت ہفتہ وار تعطیلات میں بھی پیسوں کی منتقلی جاری رہے گی، اس سے قبل بینک بند ہونے کی وجہ سے یہ سہولت میسر نہیں تھی، اور عام دنوں میں رقم منتقلی میں کم از کم 3 دن بھی لگتے تھے۔

- Advertisement -

نئے سسٹم کے تحت ایک بینک سے دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کا سلسلہ 24 گھنٹے کے اندر ہی نمٹا دیا جائے گا، جبکہ رقم منتقلی کے مراحل چند سیکینڈ میں مکمل کرلیے جائیں گے۔

بیس ہزار ریال سے کم رقم محض چند لمحوں میں منتقل کی جا سکے گی،فوری سسٹم میں بینک اکاؤنٹ نمبر ’آئی بین‘ کے علاوہ دیگر طریقے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں موبائل اور شناختی کارڈ نمبر کی شرط ہوگی۔

نظام کے مطابق صارف ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار ریال تک منتقل کرنے کا اہل ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں سال 2012 سے 2019 کے درمیان بینکنگ سیکٹر میں نمایاں ترقیاں سامنے آئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں