اشتہار

اس آئی فون کے پیچھے چھپی کہانی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا میں چھے ماہ تک ندی میں رہنے والا آئی فون 11 صحیح سلامت دوبارہ مالکن تک پہنچ گیا، اس واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز معاملہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پیش آیا۔ گودسی نامی خاتون کا آئی فون 11 چھے ماہ قبل کشتی سے ندی میں گرگیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے موبائل کی واپسی کی امید چھوڑ دی، لیکن ایک تیراک نے خاتون کو حیران کردیا۔

جی ہاں! کلیٹن اور ہیٹر نامی تیراک جوڑے نے فون ڈھونڈ کر خاتون کے حوالے کردیا جو اب بالکل صحیح سلامت ہے لیکن چھے ماہ تک پانی میں رہنے سے اسپیکر خراب ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

iPhone 11 reunited with owner after spending 6 months in a lake |  AppleInsider

iPhone 11 survived six months at the bottom of a lake [Video] - 9to5Mac

خاتون کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں کشتی میں سیر کررہی تھی لیکن توازن بگڑنے سے میرا موبائل پانی میں گرگیا تھا، غوطہ خور نے تلاش کرکے آئی فون 11 کی صفائی کی اور مجھ تک پہنچایا۔

خیال رہے کہ یہ تیراک جوڑا ندی اور دریاؤں میں گرے اشیا ڈھونڈ کر ان کی ویڈیوز بناتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں