پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

تحریک انصاف صادق سنجرانی کی جیت کیلیے ہر سیاسی ، جمہوری اورقانونی حربہ استعمال کرے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت کےلیے ہر سیاسی ، جمہوری اورقانونی حربہ استعمال کریں گے، اپوزیشن غیر اخلاقی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کونقصان پہنچا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صادق سنجرانی کی جیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف ہر سیاسی، جمہوری ،قانونی حربہ استعمال کریں گے، اپوزیشن غیراخلاقی ہتھکنڈوں سےجمہوریت کونقصان پہنچا رہی ہے اور عمران خان نے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کیخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزرا پر مشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی، اعجازچوہدری اور فیصل جاوید کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، زیادہ ارکان سینیٹ کے پی سے ہونے کے باعث ڈپٹی چیئرمین کے پی سے لانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں