اشتہار

متحدہ پاکستان کے سینیٹر پی ٹی آئی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں بیرسٹر محمد علی سیف کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

بیرسٹر محمد علی سیف بطور سینیٹر کل ریٹائر ہورہے ہیں، ان کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سات سال قبل بیرسٹر محمد علی سیف نے سابق صدر پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کو چھوڑ کر متحدہ پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس کے علاوہ وہ سابق نگراں وفاقی وزیر سیاحت و امور نوجوانان بھی رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ، ملاقات میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ون آن ون ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب اتحادی اور حکومت آپ کےساتھ کھڑی ہے، پرامید ہوں انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے۔

ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کا نام بھی مشاورت سےفائنل کرلیاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون ہوگا؟

واضح رہے کہ حکومت نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ایک بار چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کردیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے ناموں پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب 12 مارچ کو ہوگا، اپوزیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اس منصب کے لئےنامزد کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں