اشتہار

کسانوں کو دہشت گرد کہنے والی کنگنا رناوت کی مشکلات میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کسانوں کو دہشت گردی کہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ڈسٹرکٹ عدالت نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ 24 اپریل تک بتائیں کہ کنگنا رناوت سے متعلق کیس میں کیا کچھ ہوا ہے، دہلی کے نارتھ ایونیو تھانہ کو عدالت کی طرف سے یہ حکم دیا گیا ہے۔

دہلی گرود وارہ کمیٹی کی طرف سے درج شکایت پر دہلی کے ڈسٹرکٹ کورٹ نے پولیس کو ایکشن ٹیکن رپورٹ (اے ٹی آر) فائل کرنے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

عدالتی حکم میں پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 اپریل تک بتائیں کہ اس کیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے، دہلی کے نارتھ ایونیو تھانہ کو عدالت کی طرف سے یہ حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ قابل اعتراض ٹویٹ کے ذریعے مختلف گروپوں میں نااتفاقی پھیلائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’اگر کوئی سو رہا ہو اسے جگایا جاسکتا ہے، جسے غلط فہمی ہو اسے سمجھایا جاسکتا ہے لیکن جو سونے اور نہ سمجھنے کی اداکاری کرے اسے آپ کے سمجھانے سے کیا فرق پڑے گا، یہ وہی دہشت گرد ہیں۔‘

انہوں نے لکھا تھا کہ ’سی اے اے سے ایک بھی انسان کی سٹیزن شپ نہیں گئی لیکن انہوں نے خون کی ندیاں بہا دیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں