اشتہار

کوروناویکسی نیشن، سعودی حکومت نے پریشانی دور کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت نے شہری کی جانب سے کوروناویکسی نیشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص نے سعودی وزارت صحت سے وضاحت چاہی کہ اگر کوئی شخص کورونا کو شکست دے چکا ہے تو وہ بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں لے گا؟۔

جس پر وزارت نے کہا کہ وبا سے صحت یاب ہونے والوں کے لیے ویکسی نیشن کی صرف ایک ڈوز درکار ہوگی۔

- Advertisement -

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی کوروناویکسی نیشن کے دوران دو خوراکیں دی جارہی ہیں لیکن جو مریض وبا سے شفا یاب ہوئے ہیں وہ صرف ایک انجکشن پر اکتفا کریں گے۔

البتہ صحت یاب مریض کو ویکسین چھے ماہ بعد لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ویکسی نیشن کا عمل تیز ہوچکا ہے، حکومت کی ہدایت پر صحتی عملہ بوڑھے افراد کی سہولت کے لیے گھروں میں جاکر ویکسین لگارہا ہے تاکہ جلد سے جلد وبا کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں