اشتہار

انشااللہ سینیٹ کا معرکہ ہم جیتیں گے، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے ، انشااللہ سینیٹ کایہ معرکہ ہم جیتیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

44 سینیٹرز ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، صادق سنجرانی ،فیصل سبزواری ،ملک عامر ڈوگر ، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، شفقت محمود اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے نومنتخب سینیٹرزکوووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے، حکومتی واتحادی نومنتخب سینیٹرز ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں ، انشااللہ سینیٹ کایہ معرکہ ہم جیتیں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار دے دیا تھا۔

اتحادی قیادت نے ایوان بالا میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سے متعلق وزیر اعظم کے فیصلے کی حمایت کا اعادہ کیا، اور ملک کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اتحادیوں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھرپور انداز سے لڑنے کا فیصلہ کیا، اتحادی قیادت نے کہا وزیر اعظم ڈپٹی چیئرمین کے لیے جسے بھی نامزد کریں گے، وہ فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں