تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

بھارت نے ہمیشہ جنگی ماحول کو ہوا دی، صدر مملکت

کراچی: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے کراچی میں ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کیا اور تریسٹھ سال بعد انسٹیٹیوٹ کو کالج کا درجہ ملنے پر مبارکباد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جنگی ماحول کو ہوا دی لیکن پاکستان نے ان کا پائلٹ واپس کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاکستان امن کا داعی ہے اورخطے میں امن چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہمیں لسانیت سے ہٹ کر غریبوں کی فکر کرنی چاہیے، صدرعارف علوی

مقبوضہ وادی میں بھارت بربریت کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بھارت اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بے انتہا ظلم ڈھا رہا ہے، وادی میں ظلم وستم کا بازار گرم ہے۔

تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ترقی سے ملک میں غربت کم کی جا سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -