اشتہار

سعودی عرب: پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں پٹرول کے نرخ بڑھادیے گئے جس کا اطلاق آج(11مارچ) سے ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو نے مارچ کے لیے پٹرول کی نئی قیمتیں جاری کردیں، فروری کے مقابلے میں رواں ماہ نرخ بڑھے ہیں۔

نئی قیمتوں کے تحت مارچ کے لیے 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 90 ہلالہ ہوگئی، جس کی قیمت فروری اور جنوری میں بالترتیب ایک ریال 18 ہلالہ اور 1 ریال 62 ہلالہ تھی۔

- Advertisement -

اسی طرح 95 پٹرول کی فی لٹر قیمت 2 ریال 4 ہلالہ مقرر کی گئی۔ اس پٹرول کی قیمت بھی فروری اور جنوری میں کم تھی۔ خیال رہے ڈیزل اور کیروسین آئل کے نرخوں میں تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں ڈیزل اور کیروسین آئل 52 ہلالہ اور 70 ہلالہ فی لٹر فروخت ہوں گے۔

خیال رہے کہ مملکت میں ہرماہ پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں