منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘حفیظ شیخ کیخلاف آصف زرداری نے پیسوں سے ووٹ خریدا’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کوپوری دنیامیں بدنام کر دیا گیا ہے، حفیظ ‏شیخ کیخلاف آصف زرداری نےپیسوں سے ووٹ خریدا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پراپیگنڈا کرنے والی منفی قوتوں ‏کا مقابلہ کریں گے پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کیخلاف ہے ان میں اتحاد و اتفاق نہیں ‏یہ نفرت کی سیاست ہے انشااللہ پی ڈی ایم ختم ہوکر دم لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا فیصلہ تو ہوچکا ہے، وزیراعظم نے فرداً فرداً ‏سب کی آرا لی ہے کل امیدہےصادق سنجرانی جیتیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سینیٹ میں خفیہ ووٹنگ کل بھی ہوگی، صادق سنجرانی بلوچستان کانام ہے ‏اللہ سے دعا ہے سنجرانی جیتے اور عمران خان کو عزت ملے۔

انہوں نے بتایا کہ کورکمیٹی میں عثمان بزدار پر سب نے اعتماد کااظہارکیا، نالہ لئی کے منصوبے کا ‏بھی خاص طور پرذکر کیا اور سب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو اور تیز کیاجائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں