تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

فون کرکے کہا گیا یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہ دیں، سینیٹر حافظ عبدالکریم

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبدالکریم کا کہنا ہے کہ مجھے فون کرکے کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہ دیں۔

 مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تین بار واٹس ایپ کالز آئیں اور حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے کو کہا گیا۔

حافظ عبدالکریم نے بتایا کہ 6 مارچ کو 4 بجکر 5 منٹ پر واٹس ایپ کال آئی، اس کے بعد دو مرتبہ کال آئی میں نے تیسری کال اٹھائی اور بات ہوئی تو حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے کہا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جنہوں نے فون کیا اس کا نام بھی لیا جاسکتا ہے لیکن ہم نہیں لیں گے، کسی شخص کا نام نہیں ملکی مفاد کی بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو چلنے نہیں دیں گے تو پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، جب تک آئین پر عمل نہیں ہوگا تو یہی صورت حال رہے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل کا الیکشن آئین کے مطابق ہونا چاہیے، جہاں خرابی نظر آئے گی نشاندہی کریں گے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ 2018 میں چیئرمین سینیٹ کے عہدے کو بھی متنازع بنایا گیا، آج پھر عہدے کو متنازع بنایا جارہا ہے، دھونس اور دھاندلی اسمبلی میں نہیں چلتی، ایوان میں واضح اکثریت اپوزیشن کے پاس ہے۔

Comments

- Advertisement -