جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نیو کراچی، سیوریج لائن میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں سیوریج لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں بشیر چوک پر دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، دھماکے سے 3 سے 4 دکانیں تباہ ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات تھیں کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران پتا چلا کہ نالے میں قدرتی گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی جس بنا پر امدادی کام میں شدید دشواری پیش آئی۔

امدادی کاموں میں مصروف رضا کاروں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے، دھماکے سے لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دھماکے سے مٹھائی کی ایک دکان کو نقصان پہنچا ہے، ممکنہ طور پر تخریب کاری کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں