اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘طے ہوچکا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کل سینیٹ میں کٹھ پتلی سرکار کا ‏مقابلہ کرے گی، طےہوچکاکسی صورت چیئرمین ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی سےنہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹراسلام الدین شیخ نے پی ڈی ایم سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس ‏میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خصوصی شرکت کی، عشائیہ میں یوسف رضا گیلانی، مولانا ‏عبدالغفور حیدری اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سینیٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کامفاد اسی میں ہے سیاستدانوں کو ‏مثبت کردار ادا کرنے دیا جائے، پی ڈی ایم پینل منتخب ہواتویوسف رضاگیلانی،غفورحیدری مخالف ‏سینیٹرز کا خیال رکھیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سوشل میڈیاپرصادق سنجرانی کی مبینہ طورپرپرانی ویڈیوگردش کررہی ہے، ‏کسی کوعلم نہیں ہم نے صادق سنجرانی کو سینیٹ چیئرمین کیلئےکیوں ووٹ دیا تھا، اس وقت ‏پنجاب کےبعض ساتھیوں کاخیال تھا ن لیگ سے مل کرسیاست نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت آزاد سینیٹر صادق سنجرانی مجھ سےملنےگھر آئے، صادق سنجرانی ‏نےکہاانہیں چیئرمین سینیٹ منتخب کرانےمیں ان کی مددکی جائے، صادق سنجرانی نےکہاوہ ‏چیئرمین منتخب ہوکرپی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے وہ پی پی میں شمولیت کیلئےحلف ‏اٹھانےکو تیار تھے لیکن میں نے صادق سنجرانی کومنع کیا آپ کی بات پر اعتبار ہے جس بنیاد پر ‏صادق سنجرانی نےسینیٹ میں حمایت لی،اسکی پاسداری نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں