اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سعودی اقامہ ہولڈرز کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکیوں کے لیے وضاحت پیش کی ہے کہ انہیں ڈیجیٹل اقامہ رکھنا لازمی نہیں وہ اقامہ کارڈ پر بھی اکتفا کرسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل اقامہ رکھنا اختیاری ہے اسے لازمی قرار نہیں دیا گیا۔

محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کیپٹن ناصر العتیبی کا کہنا تھا کہ جو غیرملکی ڈیجیٹل اقامہ رکھنا چاہیں وہ آن لائن پلیٹ فارم ابشر سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اقامہ کے بارے میں ضروری معلومات اور خروج نہائی کی وارننگ!

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقامہ کارڈ ہونے کی صورت میں کوئی بھی ادارہ ڈیجیٹل اقامہ طلب نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ ڈیجیٹل اقامے میں یہ سہولت ہے کہ اسے سمارٹ فونز میں محفوظ کیا جا سکتا ہے، محکمہ پاسپورٹ نے گزشتہ عرصے کے دوران ڈیجیٹل اقاموں کا اجرا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں