منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

شبلی فراز کا پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کے واقعے کی تہہ تک جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپوزیشن پر سینیٹرز کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام لگاتے ہوئے واقعےکی تہہ تک جانے اور کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کی ، شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگوں نے گھناؤنی سازش کی ہے ، جائے وقوع پر یہ خود پہنچ گئے اور ڈرامہ رچایا ، اس قسم کی حرکتوں کے یہ ماسٹر مائنڈ ہیں ، اس واقعے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی نے اپنے دور میں کتنے لوگوں کو بھرتی کیا، دیکھائیں گے ان کے کتنے ایجنٹس پارلیمنٹ بلڈنگ میں ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی میں اپنا الیکشن انھی حربوں سے جیتے ، سب کو پتہ ہے اسلام آباد میں کون پیسے لیکر گھوم رہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ وہ قوتیں جو آج بےنقاب ہوئیں وہ کہاں تھی اورپی ٹی آئی کہاں تھی، اس قسم کے سازشی لوگ چوری بھی کرتے ہیں جاکر ایف آئی آربھی کراتےہیں، نھوں نے سیاست کی اخلاقیات تباہ ، پیسے کو کاروباربنایا، عوام جانتی ہیں ان کامؤقف عوام ،پارلیمنٹ میں کیا تھا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بیلک میل،پیسے کا استعمال ،دھونس دھاندلی ان کی سیاست کے ستون ہیں، ہم نے کہا ان چیزوں کی تحقیقات ہونی چاہیے، بالکل نیا پولنگ بوتھ لگنا چاہیے اور اس ڈرامےکی تحقیقات ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا آزاداراکین نکال دیں تو ان کی سینیٹ میں برتری ہے ہی نہیں، ہم حق پر کھڑے ہیں، ہماری جدوجہد کرپٹ ٹولےسے نجات ہے، انھوں نے ملک کی معیشت،اخلاقیات ،جمہوریت کو زمیں بوس کردیا ، آج یہ جتنی جدوجہد کررہےہیں وہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے، میدان میں جو بھی جاتا ہے جیت کیلئے جاتا ہے مگران کی اورہماری جیت میں فرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کونسی پارٹی ہےجوچوری چھپےووٹ دینےکی بات کرتی ہے، انہوں نےچوری بھی کی اورجائےوقوع پربھی پہنچ گئے، یہ تجربہ کارلوگ ہیں یہ وہاں ہی پہنچتےہیں جوانکی جائےواردات تھی، ہم توکیمرہ لگانےکےواقعےکی تہہ تک جائیں گے اور کرداروں کو بے نقاب کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں