اشتہار

فضل الرحمان نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ فضل الرحمان نے اسمبلی سے استعفوں کی تجویز دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی، سربراہی اجلاس 15 کی بجائے 16 مارچ کو ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا، مولانا نے استعفوں کی تجویز تمام جماعتوں کے سربراہان کو بھجوادی۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفے بھی دینے چاہئیں، استعفوں کے ساتھ ہی لانگ مارچ موثر ہوسکتا ہے۔

شہباز گل کا ردعمل

دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے شکست خوردہ لانگ مارچ میں بھی ناکام و نامراد ہوں گے، استعفوں کی تاریخ پہ تاریخ کے بعد استعفے ہی غائب ہوگئے۔

شہباز گل نے کہا کہ مولانا صاحب آپ ایک مارچ کرکے اسلام آباد سے نامراد لوٹ چکے ہیں، اب کے بار بھی شوق پورا کرلیں، ذلت آپ کا مقدر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2008 اور 2013 کے انجینئرڈ اسمبلی آپ بھی تھے، بنگلہ نمبر 22 میں 10 سال تک رہتے وقت انجینئرڈ الیکشن یاد کیوں نہیں آئے، مولانا کی اپنے مفادات کے گرد گھومتی سیاست انجام کو پہنچ چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں