جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کیا آپ بھی آدھے سر کے درد کا شکار ہیں؟ تو پھر چھٹکارا پائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

سر میں درد کا رہنا تو عام بیماری ہے ہی لیکن چند لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں سر کے آدھے حصے میں درد کی شکایت ہوتی ہے، اس مرض کی کوئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

آدھے سر کا درد جسے درد شقیقہ بھی کہا جاتا ہے، اس بیماری کی وجہ سے روزمرہ کے کاموں میں تاخیر اور زندگی میں اکتاہٹ محسوس ہوتی ہے، یہ درد عموماً کسی پریشانی کے نتیجے میں نمودار ہوتا ہے۔ تاہم دماغی امراض و اعصابی نظام کی بیماریوں کی ماہر ڈاکٹر کیلن جادم نے اس کا طریقہ علاج بتایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ درد دماغ کے دائیں، بائیں طرف یا پھر آنکھوں کے گرد ہوتا ہے، ایسی صورت میں سر بھاری لگنے لگتا ہے، اس کی بنیادی علامت میں متلی آنا شامل ہے۔

آدھے سر درد کی وجوہات

ڈاکٹر کیلن جادم کا ماننا ہے کہ کسی بھی وقت کا کھانا چھوڑنے سے اس درد کی بیماری ہوتی ہے، اس کے علاوہ تیز روشنی، بلند آوازیں یا پھر ٹیرامائن والی غذا بھی اس مرض کی وجوہات بنتی ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ تلی ہوئی اشیا سے بھی لوگوں کو پرہیز کرنا چاہیے۔

اس درد کا علاج

دماغی امراض و اعصابی نظام کی بیماریوں کی ماہر ڈاکر کا کہنا ہے کہ درد شقیقہ کے علاج کیلئے بہت سی ترکیبیں ہیں، لیکن سب سے پہلے ہمیں اس بیماری کی وجوہات کا پتا لگانا ہوگا۔

مثال کے طور پر اگر کسی کو خاص کھانا کھانے سے درد ہوتاہے تو اسے چاہیے کہ فوری طور اس غذا کو ترک کردے، جبکہ مخصوص اوقات میں کھانے کی ترتیب سے اس بیماری سے چھٹکارا مل سکتا ہے، اس کے علاوہ اس سے بچاؤ کے لیے درد کو تیز کرنے والی بدبو سے بچنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں