اشتہار

ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر سینیٹر فیصل جاوید کا چالان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا چالان ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سفر کررہے تھے، ٹریفک پولیس اہلکار اللہ دتہ نے انہیں روکا۔

ذرائع کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سینیٹر فیصل جاوید کا چالان بھی کیا گیا۔

- Advertisement -

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چالان ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر واقعی افسوس ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پولیس افسر کے اقدام کو سراہتا ہوں کیونکہ اس نے مجھے پہچاننے کے باوجود بھی چالان کیا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے عوام اور خواص دونوں کے لیے عوامی خدمت کا پیغام ہے۔

مزید پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سی سی پی او لاہور کا چالان

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں محکمہ پنجاب کے وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کا چالان کردیا تھا۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرتا دیکھ کر ٹریفک پولیس اہلکار نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی گاڑی کو روکا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اُن کا چالان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں