تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

سعودی عرب میں‌ شعبان کا چاند نظر آنے سے متعلق اہم پیش گوئی

ریاض : سعودی عرب کی فلکی علوم کمیٹی کے سربراہ  نے ماہِ شعبان المعظم 1442 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے  پیش گوئی کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فلکیت کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی ’فلکی علوم‘ کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نے پیش گوئی کی ہے کہ ’مطلع صاف ہونے کی صورت میں ماہ شعبان 1442 ہجری کا چاند چودہ مارچ کو بعد نمازِ مغرب افق پر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’چاند مغربی حصے کی جانب سے نمودار ہوگا، فوٹو گرافی کا شوق رکھنے والوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ہلال کی تصاویر بنائیں‘۔

انجینیئر ماجد ابو زاہرہ کا کہنا تھا کہ ’چاند کی پیدائش کل دوپہر ایک بج کر 21 منٹ پر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس کے نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں، مطلع صاف ہونے کی صورت میں شہری اسے باآسانی دیکھ سکیں گے‘۔

مزید پڑھیں: یو اے ای میں رمضان اورعید الفطر کی متوقع تاریخوں کا اعلان

واضح رہے کہ اسلامی کلینڈر میں ماہ شعبان کے 29 یا 30 دنوں کے بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوجاتا ہے، اس مہینے کو ’روزے‘ جیسے فرض کی وجہ سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -