منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

دھونی نے اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے منڈے ہوئے سر کی تصویر پر مداح حیران وپریشان ہیں جبکہ بعض صارفین میمز بھی بنا رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھونی اپنے منفرد ہیئراسٹائل کی وجہ سے ہمیشہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں لیکن اس بار انہیں گنجا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین قہقہے لگا رہے ہیں۔

کئی مداحوں نے کرکٹر کے بال منڈوانے پر حیرانی کا اظہار کیا، تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ وہ حقیقت میں گنجے ہوئے ہیں یا پھر یہ کسی پراجیکٹ پر کام ہے۔ بھارت کے ایک نجی اسپورٹ چینل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہندرا سنگھ دھونی کی نئی تصویر شیئر کی۔

صارفین ان کے نئے روپ پر خوب مذاق اڑا رہے ہیں، دلچسپ تبصرے پڑھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں