تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

خوفناک دھماکے کے بعد ٹرک آگ کے گولے میں تبدیل، شعلے آسمان کو چھونے لگے

نئی دہلی : بھارت میں کیمکل کے ڈرموں سے لدے ٹرک میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے کاسنہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایکسپریس وے پر کیمیکل سے لدے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی۔

میڈیا سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹرک ممبئی سے ہری دوار جارہا تھا کہ اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد ٹرک آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا۔

ٹرک میں کیمیکل کے ڈرم ہونے کی وجہ سے آگ کے شعلے خوفناک انداز میں بلند ہو رہے تھے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ واقعہ اتوار کی رات ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر پیش آیا، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے، اس ہولناک منظر کو دیکھ کر لوگوں میں چیخ و پکار مچ گئی جس کی وجہ سے ایکسپریس وے پر ٹریفک وقتی طور پر جام ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک مکمل طور پر جل کر راکھ ہوچکا ہے، ایکسپریس وے سے ملبہ ہٹوا کر ٹریفک کو بحال کیا گیا، پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -