اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اورنگی ٹاون میں رینجرز موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ٹاون میں رینجرز موبائل پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی،قتل اوراقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن 5نمبرچورنگی کے قریب رینجرز موبائل پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ رینجرز کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ، سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں دہشت گردی ، قتل،اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 5بجکر55منٹ پرپیٹرولنگ موبائل میں 5نمبر چوکی پر پہنچے تو سڑک کےکنارے موٹر سائیکل میں نصب بم سے دھماکا ہوا، دھماکے سےموبائل کو نقصان پہنچا اور شہریوں سمیت 6افرادزخمی ہوئے۔

مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2دہشتگردوں کو دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل پارک کرنے کےبعد ملزمان کچھ دور جا کرکھڑےہوگئے، رینجرزموبائل جیسے ہی پہنچی ملزمان نےریموٹ کنٹرول سےدھماکا کردیا،ایف آئی آر

اسپتال سےخبر ملی کہ سپاہی روشن سولنگی شہید ہوگیا، ملک دشمن عناصر کی ایماپردہشتگردی کی گئی، سرکاری موبائل سمیت دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کوبھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز اور پولیس پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا، حملے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں